284

اسلام آباد: حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانۓ. حاجی میاں وقار یعقوب.

اسلام آباد (راجہ ساجد سے) حکومت صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ آئے روز صحافیوں پر ہونے والے تشدد کا سلسلہ تب ہی ختم ہوگا، حکومت پاکستان اس سلسلے میں کوئی خصوصی قانون سازی کرے جس سے ذمہ دران کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے سخت تریں سزاء یقینی بنائی جا سکے، ان خیالات کا اظہار صدر ینگ جرنلسٹ سوسائٹی انٹرنیشنل حاجی میاں محمد وقار یعقوب نے اپنے ایک بیاں میں کیا. انہوں نے کہا کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں پاکستان ٹیلی ویثرن کے رپورٹر محمد سفیان پر غنڈہ گرد عناصر کی جانب سے تشدد کرنے کی بھرپور مزمت کرتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو اپنے فرض کی ادائیگی سے روکنا آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے. ہم آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لاھور میں صحافی پر تشدد کرنے والے با اثر مرکزی ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں