245

پاکپتن: اللہ کے علاوہ کسی کے آگے جھکنا یاسجدہ کرنا جائزنہیں ہے. میاں محمد جمیل کنوینیئر تحریک دعوت توحید پاکستان.

پاکپتن(ولی محمد شاکر سے) قائدتحریک میاں محمدجمیل کنونئرتحریک دعوت توحیدپاکستان کی قیادت میں عقیدہ توحید ختم نبوتؐ ریلی کااہتمام کیا گیا انہوں نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی کا مقصدعقیدہ توحید سمجھانے اس کے فوائد بتلانے اورشرک وبدعت کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے کیونکہ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پرحاصل کیااس کے معنی ہیں اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اللہ کے علاوہ کسی کے آگے جھکنا یاسجدہ کرنا جائزنہیں ہے اس کے باوجود کچھ لوگ غلط فہمی کی وجہ سے بزرگوں کی قبروں پراحترام میں سجدہ کرتے ہیں یہ شرک ہے ہمارا مقصد کسی کی دل آزاری یا کسی مسلک پر نقطہ چینی نہیں ہے ہم بزرگوں اور ان کی قبروں کااحترام کرتے ہیں ریلی سے قاری محمد یعقوب طاہر، ناظم مرکزیہ پاکپتن مولانا سردار علی سردار، قاری شوکت علی، محمد شکیل ساجد، خلیل اللہ فاروقی، سیدعمرفاروق شاہ، محمدطاہر بھٹہ، ساجدالرحمن، جنرل سیکرٹری اے وائی ایف ودیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا. انہوں نے کہاہمارا کام کسی کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہے بلکہ تحریک دعوت توحید مسلمان بھائیوں کے عقیدہ کی اصلاح ہے دعوت توحید پاکستان اسی کیلئے جدوجہد کررہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں