273

ساہیوال: پولیس نے برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کوگرفتارکرلیا.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) پولیس نے برہنہ تصاویر بناکر بلیک میل کرنے والے گروہ کوگرفتارکرلیا،گینگ خوبرولڑکیوں کی مددسے مال دارافرادکو جال میں پھنساکرقابل اعتراض تصاویر بناکر بلیک میل کرتاتھا۔ تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ اوراناندیم اقبال کو اطلاع ملی کہ ساہیوال میں خوبرولڑکیوں کی مدد سے شریف شہریوں کواپنے جال میں پھنسایاجاتا ہے اسی دوران ان کی قابل اعتراض تصاویر اورویڈیوبنالی جاتی ہیں جو سوشل میڈیااوررشتہ داروں کو دکھانے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کیاجاتاہے. وقوعہ کے روز بھی شہرکی ایک معزز کاروباری شخصیت سے بھتہ وصول کرنے کیلئے گروہ کے تین ارکان محمدنعیم ولد مبارک ڈوگرسکنہ 151/9-Lساہیوال،آسیہ بی بی زوجہ محمدظفراقبال وٹوملک پوربائی پاس پاکپتن، صباء بی بی دخترعباس کھرل 124/9-Lساہیوال سیاہ گاڑی میں سواربھتہ کے انتظارمیں تانگہ اسٹینڈ پل کے نیچے کھڑے تھے۔ ایس ایچ اونے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے سب انسپکٹر عمردراز، لیڈی کانسٹیبل مہک ارشد، کانسٹیبل عطیہ فرخ، کانسٹیبل ریاست علی، کانسٹیبل مظہرعباس اورکانسٹیبل محمد شہباز کی مددسے گروہ کے گردگھیراڈال کر گرفتارکرلیا۔ ساتھیوں کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی گینگ کی سرغنہ نوربیگم عرف نکی کماری سکنہ نعمت کالونی کمیر ساہیوال، عباس ولد محمدعلی، اعجازولدعباس فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتارخواتین نے بتایاکہ نکی کماری نے اڈہ کمیر میں قحبہ خانہ کھول رکھاہے جہاں وہ کیمرے لگاکر شریف شہریوں کی ویڈیوبناکر انہیں بلیک میل کرکے بھتہ وصول کرتی ہے. جب کہ انہیں نکی کماری نے بھاری رقم کے عوض نعیم کو فروخت کردیاہے جو ان سے جسم فروشی کامکروہ دھندہ کرواتا ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ایس ایچ اوانسپکٹرندیم اقبال کی کارروائی کوسراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں