254

نوشہروفیروز: ضلع بھر میں نشہ آور سپاریاں زیڈ-21 فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز.

نوشہروفیروز(ملک علی محمد سے) ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن(ر) طارق ولایت کی خصوصی ھدایت پر ضلع بھر میں نشہ آور سپاریاں زیڈ-21 فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئیں۔ نوجوانوں اور آنے والی نسل کو تباہ کرنے والی یہ زہر مثل سپاریاں خفیہ طریقوں سے گھروں میں خواتین بھی فروخت کرنے میں شامل جن کی خفیہ طریقے سے ریکی کر کہ کیفرِ کردار تک پنہنچایا جارہا ہے۔اس سلسلے میں آج نوشہروفیروز کے محلہ سلیم پور، بھریاروڈ، محلہ ریتی کے علاوہ تھاروشاہ، ھالانی، مورو اور بھریا میں کاروائیاں کر کے خواتین سمیت درجنوں افراد کو زیڈ-21 سپاریوں سمیت گرفتار کر کہ مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں