251

پاکپتن: آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات پر سکولوں میں پودے لگانے کی مہم شروع کر دی گی ایک ہفتہ میں تیس ہزار پودوں کا حدف دے دیا گیاآنے والی نسلوں اور خود کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور پور میں شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں مختلف محکموں کے افسران،سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابرتحریک انصاف کی ضلعی راہنما رخسانہ منظور بھٹی،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور پور عذرہ شاہین بھی موجود تھیں سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ اور فضاء کو صاف رکھنے کیلئے شجر کاری وقت کی اشد ضرورت ہے گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں میں ایک ہفتہ میں تیس ہزار پودے لگائے جائیں گے دریں اثناء ڈی سی احمد کمال مان نے سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر،تحریک انصاف کی ضلعی راہنما رخسانہ منظور بھٹی،ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور پور عذرہ شاہین کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نور پور میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں