315

پاکپتن: امام بارگاہ کی و علم کی مبینہ بےحرمتی، درجنوں افراد کا پریس کلب کے سامنے احتجاج ودھرنا.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) امام بارگاہ او رعلم کی مبینہ بے حرمتی کرنے پر درجنوں افراد کا پریس کلب پاکپتن کے باہر احتجاج کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 12ایس پی نزد باہمنی پل کے رہائشی انجمن حسینیہ کے رہنما ممتاز احمد ولد محمد حنیف راجپوت بھٹی و دیگر نے پریس کلب پاکپتن کے باہر احتجاج کرتے اور دھرنا دیتے ہوئے بتایا کہ انجمن حسینیہ کے رہنماؤں نے امین بلوچ اور رشید بلوچ سے 7مرلے اراضی 2لاکھ 80ہزار میں خریدی اور اس پر علم عباسؓ نصب کر کے جگہ امام بارگا ہ کے لئے وقف کر دی اب ملزمان سعید ولد شریف چھینہ، افضل ولد فیض چھینہ وغیرہ نے مبینہ طور پرمنصوبہ بندی کے تحت اپنی گائیں بھینسیں امام بارگاہ کی اراضی پر باندھ کر بے حرمتی کر دی اورمبینہ مسلح افراد کے ہمراہ آ کر علم اور برجی شہید کر دی ، تھانہ صدر کی چوکی فرید کوٹ کے اے ایس آئی نے کاروائی کی بجائے ملزمان سے بھاری رشوت لے کرہمیں گرفتار کر لیا ممتاز حسین و دیگر نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب، آر پی او ساہیوال اور ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو امام بارگاہ کی اراضی کی بے حرمتی کر والے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے توانجمن حسینیہ اور تمام اہل تشیح لاہور صوبائی پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کر یں گے اور اس طرح احتجا ج کا سلسلہ پاکستان بھر میں پھیلائیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں