261

پاکپتن: مرحوم گل محمد بھنڈارا کی تعلیمی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں.تعزیتی ریفرنس سے ملک لطیف شہزاد کا خطاب.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے)مرحوم گل محمد بھنڈارا کی تعلیمی و سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں ان کے طالب علم آج اعلیٰ سرکاری غیر سرکاری عہدوں پر تعینات ہیں ، ان خیالات کا ظہار پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر ملک لطیف شہزاد نے پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام ممتازز ماہر تعلیم پنجاب ٹیچرز یونین کے لیگل ایڈوائزر(مرحوم )میاں گل محمد بھنڈارہ کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس سے سینئر ہیڈ ماسٹر عبدالمجید خاں بلوچ حقیقی بھائی حاجی ذوالفقار بھنڈارہ، چوہدری غلام مصطفی، محمد افضل بھٹی، محمد نصراللہ خاں ورک، مشتاق احمد مغل، ملک مدثرارباب، میاں خدابخش وٹو، سید صفدر علی شاہ، سید کرامت علی شاہ، تحصیل صدر محمد اشرف، رانا غلام حسین خاں، امانت علی، محمد یٰسین سرگانہ، و دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ ہم لوحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں میاں گل محمد بھنڈارا کی وفات سے تعلیم کو بہت نقصان ہوا ہیاس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کو عزت دی جائے، ایجوکیٹرز کو ریگولر کیا جائے، و دیگر مطالبات بھی مانے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں