275

پاکپتن: وی ٹی آئی کالج کے سٹاف اور بچوں کا پنجاب حکومت کے خلاف واجبات نہ دینے کے خلاف احتجاج۔

پاکپتن(محمد علی رحمانی سے) وی ٹی آئی کالج کے سٹاف اور بچوں کی طرف سے پنجاب حکومت کے خلاف شدید احتجاج۔ مظاہرین نے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وی آئی ٹی کالج کے ملازمین کو پنجاب حکومت کی طرف سے گزشتہ تین ماہ جب کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہیں اور بچوں کو وضائف نہیں دیئے گئے۔ نمائندہ بریلینٹ سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت واجبات ادا نہ کرکے ہمارے بچوں کو فاقوں مرنے کےلیے مجبور کر رہی ہے۔ اور ہزاروں طلباء کے مستقبل کو داو پر لگادیا گیا ہے۔ ہم مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور مطالبات جلد تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اس سلسلہ کو بڑھا کر دھرنا دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں