235

پاکپتن: ریسکیو1122 پاکپتن میں سال نو کے دوران 23000 ریسکیو سکاؤٹس تیار کرنے کاہدف مقرر کیا گیا ہے. ڈاکٹر احتشام مظہر.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122پاکپتن ڈاکٹر احتشام مظہر نے کہاکہ پاکپتن میں سال نو کے دوران 23000 ریسکیو سکاؤٹس تیار کرنے کاہدف مقرر کیا گیا ہے جس کیلئے جامع حکمت عملی طے کر لی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرعبدالقیوم نعیمی اور کنٹرول روم انچارج راجہ فصیح الملک کے علاوہ دیگر ایڈمن سٹاف موجود تھا منعقدہ اجلاس میں بتایا گیا کہ ریسکیو1122کنٹرول روم کو گزشتہ ماہ 13374کالز موصول ہوئیں جن میں سے صرف 981ایمرجنسی کالز تھیں جسکے نتیجے میں1057 افراد متاثر ہوئے متاثرین میں سے122افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی 896 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیاجبکہ39افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے مزید بتایا گیا کہ حاد ثات میں سے 218ٹریفک حادثات587میڈیکل ایمرجنسی آگ لگنے کے 05واقعات لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے کے17جبکہ154دیگر ایمرجنسی تھیں ان تمام ایمرجنسیز میں ریسکیو 1122نے اپنا سٹینڈرڈ ریسپانس ٹائم7منٹ کو برقرار رکھا مزید برآں کمیونٹی سیفٹی پروگرام ریسکیو 1122پاکپتن کے تحت ہیلمٹ روڈ سیفٹی اور ضلع بھر میں کھلے کنویں بند کروانے کے حوالے سے مہم جار ی ہے اسکے علاوہ نجی و سرکاری سکولز میں روڈ سیفٹی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں