237

پاکپتن: یکم مارچ سے شروع ہونیوالے سیکنڈری سکول امتحانات(دہم)سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ذوالفقار علی ثاقب.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) اعلی وثانوی تعلیمی بورڈ ساہیوال نے یکم مارچ سے شروع ہونیوالے سیکنڈری سکول امتحانات(دہم)سالانہ 2019ء کے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین بورڈڈاکٹر ذوالفقارعلی ثاقب، کنٹرولرامتحانات ڈاکٹرحافظ فداحسین نے اپنے دفترمیں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ سیکنڈری امتحان کے پہلے مرحلے میں جماعت دہم کے 65ہزار884طالب علم حصہ لیں گے ان طالب علموں کیلئے ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن کے اضلاع میں کل199امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں جن میں 69ہارڈسنٹرشامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سی ای اوز ایجوکیشن کے زیراہتمام کنٹرول روم بھی قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ مرکزی کنٹرول روم چیئرمین بورڈ کے دفترمیں قائم کیاگیاہے جہاں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملہ موجود رہے گا۔ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے امتحانی عملے کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تربیت فراہم کرکے ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ بوٹی مافیاکوختم کرنے، اندرونی وبیرونی ماحول کو پرامن وپرسکون بنانے کے لئے امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ144 کانفاذ ہوچکاہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقادکیلئے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، سی ای اوز اورڈی ای اوزامتحانی مراکز کی اچانک انسپکشن کریں گے جبکہ ان کے علاوہ کنٹرولر امتحانات کی اجازت کے بغیر کوئی بھی آفیسر امتحانی سنٹرمیں داخل نہیں ہوسکے گا۔ امتحانات کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں