261

چیچہ وطنی: گورنمنٹ گرلز سکول چک نمبر 41/12L کو جانے والا راستہ جوہڑ میں تبدیل ، حکام نوٹس لیں. اہل دیہہ کا مطالبہ.

چیچہ وطنی (میاں رضوان انور سے) چک نمبر 41/12 ایل میں عرصہ دراز سے گلیوں میں پانی کھڑا ہے۔ گورنمنٹ گرلز سکول کے سامنے گٹروں کا پانی اور گندگی کی وجہ سے ٹیچرز اور طالبات میں بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔ گاؤں کی اکثرطالبات نے سکول جانا چھوڑ دیا ہے۔ اہل دیہہ نے کئی دفعہ سابقہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس بھی احتجاج ریکارڈ کروایا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی گاؤں سے تعلق رکھنے والے چوہدری وحید اصغر ڈوگر دو دفعہ ایم پی اے منتخب ہو چکے ہیں۔ لیکن اپنے گاؤں تک کو سنوارنے میں ناکام رہے۔ اہل دیہہ نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے ایم این اے اور ایم پی اے صاحبان سے پر زور اپیل کی ہے کہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے گندے پانی کا حل نکالا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں