301

ساہیوال:نواحی گاوں جہان خان میں ایک ہی خاندان کے 180 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) نواحی علاقہ جہان خان میں ایک ہی خاندان کے 180 مسیحی افراد نے اسلام قبول کیا۔ مسیحی خاندان نے مقامی عالم دین حافظ طارق کے سامنے کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں 82 مرد، 42 خواتین، 33 نوجوان لڑکیاں اور 24 نوجوان لڑکے شامل ہیں۔مقامی لوگوں کی جانب سے نومسلم خاندانوں کے لیے بڑے پیمانے پر دعوت کا اہتمام کیا گیا انہیں مختلف تحائف بھی دیئے گئے۔ پاکستان میں جہاں ایک طرف مختلف طبقات کی طرف سے انتہا پسندی اور اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام لگایا جاتا ہے وہیں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہرسال سیکڑوں غیر مسلم افراد دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔ ان 180 افراد سمیت گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب کے دو مختلف شہروں میں 200 کے قریب افراد اسلام قبول کرچکے ہیں جو کہ ان طبقات کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کی نفی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں