230

پاکپتن: ا شیائے خوردنوش کی ارزاں نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) ا شیائے خوردنوش کی ارزاں نر خوں پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈیمانڈ اورسپلائی کے میکانزم کو بہتر بنایا جائے، غیر معیاری اشیائے خو ردنوش فروخت کرنے سے اجتناب کریں، مصنوعی مہنگائی بر پا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، تاجر حضرات اپنے منافع کی شرح کو کم سے کم حد پر رکھتے ہوئے اشیائے ضروریہ فروخت کریں، دکاندار ریٹ لسٹ کو نمایا ں مقامات پر آویزاں کریں اور حکومتی نر خوں کے مطابق عوام کو اشیائے ضروریہ فروخت کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے پر ائس کنٹرول کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر احمد افنان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیوم قدرت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ارشد وٹو، اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن علی عاطف، اسسٹنٹ کمشنر عارفوالہ افتخا ر حسین بلوچ، ڈی او انٹر پر ائزز خالد جاوید بھٹی، ڈی او انفارمیشن سید سلمان حسن، مرکزی انجمن تاجر ان کے صدرچوہدری اظہر محمود، سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ پر ائس مجسٹریٹس طے کر دہ نر خوں کے مطابق اشیائے ضروریہ کی فراہمی بنائیں اور اس سلسلہ میں حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اقدامات کریں تاکہ عام آدمی کو ریلیف ملے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں