649

قبولہ: ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی کھلی کچہری، عوام نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

قبولہ (سلیم چشتی سے) ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان کی قبولا میں کھلی کچری عوامی شکایات پر موقع پر احکامات جاری۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرپاکپتن نےگولہ چوک قبولہ دفتر یونین کونسل میں کھلی کچری لگا کر عوام کے مسائل سنے ۔ کھلی کچری میں شہر کے سیوریج نظام کی خراب صورتحال کے باعث گلی محلوں میں گندے پانی کے کھڑے ہونے اور صفائی نہ ہونے کی شکایات ملی۔ کسانوں نے علاقہ میں جعلی اور ناقص زرعی بیج فروخت ہونے کی نشان دہی کی۔
سول ہسپتال قبولہ میں رات کے وقت ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر کی ڈیوٹی نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر کو شہریوں نے شکایات کیں۔چک نمبر 93۔ای بی عرصہ دراز سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بلڈنگ مکمل ہونے کے باوجود ہائی سکول کا اجرا نہ ہونے کی وجہ سے بچیوں کو درپیش مشکلات بارے بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پاک پتن نے شہریوں کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے, ڈپٹی کمشنر پا ک پتن احمد کمال مان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور ان کے مسائل حل کرکے ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں