237

اسلام آباد: جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف حکومت نے بڑے اقدام کا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی.

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزارت داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیا جائیگا۔اجلاس میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اثاثے منجمد کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں