247

کراچی: تجاوزات کی آڑ میں شہید کی گئی مساجد تعمیر کرنے کا مطالبہ، میئر کراچی نے یقین دہانی کرادی.

کراچی (محمد یوسف سے) جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان کی قیادت میں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں جے یو آئی کے پارلیمانی گروپ کے وفد نے میئر کراچی وسیم اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ سید اکبر شاہ ہاشمی، سید حیدر شاہ اور مولانا عطا اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ تجاوزات کی آڑ میں شہید کی جانے والی مساجد اور مسمار کی گئی مارکیٹوں کا فوری ازالہ نہ کرنے پر شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے. جو کراچی کے امن کیلیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ فوری طور پر ہل پارک کی شہید کی جانے والی راہ نما مسجد کے ملبے کو ہٹاکر کام شروع کیا جائے اور دیگر مساجد کے مسائل کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ میئر کراچی وسیم اختر نےوفد کو یقین دلایا کہ مساجد سمیت جہاں جہاں متبادل کا اعلان اور وعدہ کیا گیا ہے وہاں پر ایمپریس مارکیٹ کے دکانداروں کو جگہ دینے کا آغاز کردیا ہے۔ بہت جلد اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں