249

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے۔

اسلام آباد(حکیم طارق شاد سے)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے پاکستان سے روانہ ہوگئے۔ سعودی ولی عہد کو الوداع کہنے کےلئے وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی کابینہ سمیت اعلیٰ حکام نور خان ائر بیس پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان ایوان صدر سے ائر پورٹ تک سعودی ولی عہد کی گاڑی خود ڈرائیور کرکے لائے۔ نور خان ائر بیس پر دنوں راہنمائوں میڈیا سے گفتگو کی اور پاک سعودی تعلقات اور حالیہ دورے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ’پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا‘ سعودی ولی عہد نے پاکستان کو اپنا گھر قرار دیا اور کہا کہ ملک وزیراعظم عمران خان کی عظیم قیادت میں صحیح مقام پر پہنچے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اظہار تشکر کیا۔ شہزاد ہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف سے گلے ملے اور ان سے مصافحہ کیا اور طیارے میں سوار ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں