265

ساہیوال: پاکستان کی تیز رفتار اور بے روز گاری کا خاتمہ صنعتوں کو فروغ دے کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے. ملک نعمان احمد لنگڑیال.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)پاکستان کی تیز رفتار اور بے روز گاری کا خاتمہ صنعتوں کو فروغ دے کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے ،موجودہ حکومت کاروبار کو آسان بنانے کے لئے پالیسیوں میں بنیادی تبدیلیاں لا رہی ہے جس سے صنعت کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی اور صنعتی شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا ۔یہ بات صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ہاکی گراؤنڈ میں ساہیوال چیمبر کے زیر اہتمام صنعتی نمائش 2019کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ،چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری ،کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ ،ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو ،سابق صدور میاں عامر صدیق اور شیخ ذیشان شہزاد،بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز کے سی ای او میاں محمد ساجد،ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی ،چیمبر کے ممبران بابر صغیر ،کاشف ریاض،چوہدری منیر احمد ،نفیس صادق اور عاصم امین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ ساہیوال زرعی پیداوار اور لائیوسٹاک میں پوری دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے جہاں ان شعبوں سے متعلقہ انڈسٹری کے قیام کو ترجیح دی جانی چاہیے ۔انہو ں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود فوڈ آئیٹمز کی در آمد ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور تحریک انصاف کی حکومت زرعی شعبے کی ترقی کو یقینی بنا کر زرعی کفالت کی منزل حاصل کرے گی ۔ملک نعمان احمد لنگڑیال نے شاندار صنعتی نمائش لگانے پر ساہیوال چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری اور اراکین کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ صوبائی حکومت ساہیوال کے صنعت کاروں اور تاجروں کو در پیش مسائل کو جلد حل کرے گی ۔اس موقع پر ساہیوال چیمبر کے صدر راشد حمید چوہدری نے بتایا کہ نمائش میں ملکی و مقامی کمپنیوں نے 700سے زائد سٹال لگائے ہیں جس سے ساہیوال ڈویژن میں ہونے والی صنعتی و تجارتی ترقی کو نمایا ں کیا گیاہے ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صنعت کاروں کو جدید ٹیکنالوجی اپنانے کے لئے حکومت پالیسیوں میں تسلسل برقرا ر رکھے اور مقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرے تا کہ وہ مثابقت کی بہتر فضا میں ترقی کر سکیں ۔3روزتک جاری رہنے والی اس سالانہ صنعتی نمائش میں عوام گہری دلچسپی لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں