278

پاکپتن: سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تنظیم مکمل مفتی زاہد اسدی صدر منتخب.

پاکپتن(بیورورپورٹ)سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی تنظیم مکمل کر لی گئی بتایا گیا ہے کہ معروف مذہبی سکالر مفتی زاہد اسدی صاحب کو سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کا صدر محمد یار ساجد کو جنرل سیکرٹری، غلام مصطفی کو نائب صدر اول ،حافظ مسعود احمد طاہر کو نائب صدر دوم عمردراز کو سیکرٹری فنانس،جائنٹ سیکرٹری غلام مصطفی،غلام نبی کو سیکرٹری اطلاعات نشریات منتخب کر لیا گیا، سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے آفس فرید نگر خانقاہ اسدیہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سول ویلفیئر افضل بشیر مرزا کی سربراہی میں تنظیم سازی مکمل کی گئی ،اینٹی ٹی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حکیم لطف اللہ، انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقافرید جگنو، و دیگر نے صدر معروف مذہبی سکالر مفتی زاہد اسدی جنرل سیکرٹری محمد یار ساجد و دیگر تمام کابینہ کومبارک دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سہارا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام عہدیدارن اور ممبران ملک و قوم کی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں