328

پاکپتن: گورنمنٹ ٹی بی کلینک میں پرچی سے لے کر ایکسرے، ٹیسٹ وادویات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں. ڈاکٹر غلام عباس.

پاکپتن(حکیم لطف اللہ سے) ٹی بی کلینک میں آنے والے مریضوں کے لیے ٹیسٹ وایکسرے مکمل مفت ہیں یہ بات انچارج ٹی بی کلینک ڈاکٹر غلام عباس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی. انہوں نے مذید بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم ٹی بی کلنیک ایک الگ ادارے کے طور پر کام کرتا ہے اس لیے اس کی پرچی بھی الگ سے ٹی بی کلینک میں ہی بنائی جاتی ہے جو کہ بلکل مفت ہے اور ٹی بی کے مریضوں کے بلغم کے ٹیسٹ، چھاتی کا ایکسرے اور خون کاٹیسٹ DHQہسپتال سے بلکل مفت ہوتا ہے. اس لیے مریضوں کو چاہئے کہ وہ پرچی حاصل کرنے سے لے کر بلغم ٹیسٹ، خون کے ٹیسٹ اور ایکسرے نیز ادویات وغیرہ کی مد میں کسی کی ادائیگی مت کریں اور اگر کوئی بھی شخص ان سے ان چیزوں کی مد میں کسی بھی قسم کی فیس طلب کرے یا وصول کرے تو وہ اس کی شکایت فوری طور پر ایم ایس DHQہسپتال کمرہ نمبر ایک میں یا ٹول فری نمبر080099000 پر درج کروائیں اور کسی بھی قسم کے میڈیکل، میڈیکل چھٹی یا ڈرائیوینگ لائسنس کے لیے DHQہسپتال سے رجوع کیاجائے کیونکہ ٹی بی کلینک میں صرف ٹی بی کے مریضوں کے علاج معالجہ ہی کی سہولت موجود ہوتی ہے. ہمارے لیے تمام مریض بہت ہی قابل احترام ہیں اور ہم ہر ایک کو یکساں طور پر باری آنے پر سروسز فراہم کرتے ہیں اور کسی بھی مریض کو کسی بھی قسم کی سفارش کروانے کی ضرورت پیش نہیں آتی. ٹی بی کے مریضوں کو چاہیئے کہ ادویات حاصل کرتے وقت خوراک وپرہیز ودیگر احتیاطوں کے بارے میں تسلی سے پوچھ لیا کریں . مریضوں کے علم میں یہ بات لانا بھی ضروری ہے کہ ٹی بی کلینک کا تمام ڈاٹا آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں