264

ساہیوال: پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے. محمد علی ضیاء.ڈی پی او.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر) محمدعلی ضیاء نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔اور پتنگ بازی کرنے والوں سے ہرگز رعایت نہ برتی جائے۔پتنگ کی خطر ناک ڈور سے کسی معصوم کا گلہ کٹ جائے یہ ہرگز برداشت نہیں ۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے دفتر میں پولیس افسران سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے پتنگ بازی پر پابندی عائد ہے ۔مختلف شہروں میں متعدد شہریوں کے گلے پرڈور پھرنے سے ہلاکتوں کے افسوس ناک واقعات ہوچکے ہیں۔جس کی بناپر پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ ساہیوال شہر، ہڑپہ ، چیچہ وطنی، کمیر،نورشاہ ، گیمبر اور دیگر نواحی علاقوں میں بھی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی بااثر کی سفارش کوہرگز خاطر میں نہ لایا جائے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ اڑانے اور خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف فوری حرکت میں آئیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے باز رکھیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں