264

پاکپتن: ڈکیتی کی وارداتوں میں تین افراد کو قتل کرنے والے بین لاضلاعی گینگ گرفتار،ڈی پی او ماریہ محمود.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے)ڈکیتی کی وارداتوں میں تین افراد کو قتل کرنے والے بین لاضلاعی گینگ گرفتار،ڈی پی او ماریہ محمود کے مطابق ملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ماریہ محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران بتایا کہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران ڈکیتی کی واردات سمیت مختلف واقعات میں تین افراد کو قتل کرنیوالے بین لاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیاملزمان پنجاب کے مختلف اضلاع میں قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن غلام محمد،ایس ایچ او صدر عارفوالہ جہانزیب وٹوبھی موجود تھے اس موقع پرڈی پی او نے پریس کانفرنس کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر عارف والا جہانزیب وٹو اور دیگر ملازمین کو نقد انعام اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے سات لاکھ نقدی،طلائی زیورات اور جدید اسلحہ بھی برآمد کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں