328

گوجرانوالہ: سکول کے باہر سے بچیوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار۔

گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ) سکول کے باھر سے کمسن بچیوں کو اغواء کرنیوالا ملزم گرفتار۔ملزم محمد علی کو جھنگی سے گرفتار کیا گیا ،ڈی ایس پی ہاشم گجر کے مطابق ملزم نے گذشتہ روز فقیر پورہ کے سرکاری سکول کے باھر سے پہلی جماعت کی طالبہ کو اغواء کیا۔ کتابیں دلانے کے بہانے ملزم بچی کو سائیکل پر بٹھا کر کرائے کے مکان میں لے گیا جہاں اس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ٹیلیفون پر ورثاء سے 25 لاکھ روپے تاوان بھی مانگا ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد عمل میں آئی ، بچی کو بازیاب کرلیا گیا ہے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم پہلے بھی اسی نوعیت کے تین واقعات میں ملوث ہے ، تینوں واقعات میں ملزم نے بچیوں کو سکول کے باھر سے ہی اغواء کیا تھا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں