441

پاکپتن: دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم نظر نہیں آ رہے. مظہر علی سندھیلہ.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے)زکریا پبلک بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول کے پرنسپل مظہر علی سندیلہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم نظر نہیں آ رہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے ، کشمیریوں کو سرعام شہید کیا جا رہا ہے، مرد و خواتین اور بچوں کو اپاہج بنایا جا رہا ہے عورتوں کی بے حرمتی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے زندہ انسانوں پر کیمیکل ہتھیا روں سے حملے کئے جا رہے ہیں زکریا پبلک بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول کے پرنسپل مظہر علی سندیلہ نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھارت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ، نام نہاد سیکولر بھارت کس منہ سے یوم جمہوریہ منا رہا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں