831

مکھیوں سے نجات پانے کا آسان نسخہ………(حافظ احمد ہاشمی)

تحریر: حافظ احمد ہاشمی.

گرمیوں کی آمد ہوتے ہی مکھیوں کا گھروں میں موجود ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن کھانے پینے کی اشیاء کے گرد گھومتی مکھیاں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ مارکیٹ میں ان سے نجات حاصل کرنے کی بہت ساری دوائیں موجود ہیں جن کو بنانے والی کمپنیاں یہ دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے کیمیکلز سے مکھیوں سے ہمیشہ کیلئےجان چھوٹ جائے گی، لیکن یہ سچ ہے کہ یہ دوائیں اور کیمیکلز کچھ وقت کے بعد اپنا اثر کھو دیتی ہیں۔ مکھیوں کی چند کمزوریاں ہوتی ہیں مثلاً کچھ تیل اور تیز خوشبو والی جڑی بوٹیاں استعمال کرکے ہم ان سے پیچھا چھڑا سکتے ہیں۔ یہاں مکھیوں کو بھگانے کے قدرتی طریقے پیش کیے جارہے ہیں یقیناً ان سے آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

لیموں اور لونگ کا مکسچر

لیموں اور لونگ کا مکسچر ہمیشہ سے مکھیوں کیلئے ناپسندیدہ رہا ہے، لیموں کو آدھا کاٹیں اور اس میں لونگ رکھ دیں اب اسے کسی ٹیبل پر رکھ دیں یہ ٹوٹکہ ضرور کارآمد ثابت ہو گا۔

مکھیوں کو بھگانے کا اسپرے بنانے کا طریقہ

اجزاء
پانی: ایک کپ
لیمن گراس آئل:12-10قطرے
پیپر منٹ آئل:12-10قطرے
لیکوئیڈ ڈش صابن: 2 ٹیبل اسپون
ترکیب: سب سے پہلے اسپرے بوتل میں پانی اور لیکوئیڈ ڈش سوپ کو مکس کریں اب اس میں دونوں تیل ڈالیں اور بوتل بند کرنے کے بعد اسے خوب ہلائیں. یہاں تک کہ اندر موجود مواد اچھی طرح مکس ہوجائے اب اسے گھر میں اسپرے کریں۔
یہ مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کا نہایت آسان حل ہے ،اسے بنانے میں استعمال ہونے والے اجزاء مارکیٹ میں ملنے والے مہنگے پروڈکٹس کے مقابلے میں کافی سستے ہوتے ہیں لہٰذا اسے ہر کوئی باآسانی اپنے گھر میں بنا سکتا ہے۔

لیونڈر

لیونڈر کی مہک سے مکھیوں کو نفرت ہے جو کہ انسانوں کو اچھی لگتی ہے۔ اگر اپنے گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے، یا اس کے پھول گھر کے اندر رکھنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سیب کا سرکہ

مکھیاں بھگانے والا گھریلو اسپرے بنانا چاہتے ہیں تو سیب کا سرکہ بہترین انتخاب ثابت ہوسکتا ہے۔ چار کپ سرکے میں بیس قطرے تلسی کا تیل جب کہ بیس قطرے پودینے کے تیل کے ملائیں، ان میں دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کریں۔ اس سیال کو اپنے گھر کے ارگرد چھڑک دیں۔

لونگ اور لیموں

لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں، لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو مکھیوں کو وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔

لونگ: لونگ کے کچھ دانے کسی تھیلی میں ڈال کر لٹکا ئیں یا دوسری صورت میں صفائی کے لئے استعمال ہونے والے لیکوئڈ یا سپرے وغیرہ میں لونگ کا تیل شامل کریں مکھیاں خود ہی بھاگ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں