270

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں1روپے 93 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان.

اسلام آباد (حکیم طارق شاد سے) بجلی کی قیمت میں1 روپے93 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان پیدا ہوگیا۔ پاور کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی۔ پاور کمپنیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ جنوری میں فیول کی لاگت7 روپے69 پیسے رہی جبکہ وصول5 روپے75 پیسے کیے گئے، اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 1 روپے93 پیسے بڑھائی جائے۔ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق پاور کمپنیوں کی درخواست کی شنوائی آج رکھی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی علاقہ جات میں برف باری سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پانی سے بجلی کی پیداوار بھی گھٹ گئی، جب کہ این ایل جی گیس بھی مناسب مقدار میں امپورٹ نہیں کی گئی اس لیے وہ مہیا نہ ہونے کے باعث ضرورت کو پورا کرنے کی خاطر پاور کمپنیوں نے فرنس آئل اور دیگر ذرائع سے بجلی پیدا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں