243

ساہیوال: عوام کے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے. محمد علی ضیاء ڈی پی او.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کہنا تھا کہ میں ڈسٹرکٹ ساہیوال میں جن2000ہزار جو انوں کی کمان کررہاہوں وہ سب عوام کے ساتھ عزت سے پیش آئیں گے پوری کوشش کریں گے کہ جرائم پیشہ عناصرکو کیفرکردارتک پہنچائیں اور انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے یہ بات انہوں نے صوبائی وزیرخوراک وزراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال، کمشنرعارف انوربلوچ اورڈپٹی کمشنرمیاں زمان وٹو کے ہمراہ ساہیوال چیمبرآف کامرس کی طرف سے ہاکی سٹیڈیم میں 3روزہ صنعتی نمائش کے افتتاح کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مہمان خصوصی کے ہمراہ مختلف اقسام کے اسٹال کا وزٹ کیا۔ نمائش میں عوام کے لیے پولیس کی طرف سے بھی سٹال لگایاگیا۔ پولیس سٹال کامقصد عوام اورپولیس کے درمیان روابط کومظبوط بنانااورعوام کے دلوں میں پولیس کے لئے محبت کو اجاگرکرناتھا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء نے مہمان گرامی کو پولیس سٹال کاوزٹ کروایاسٹال میں عوام کے لئے مختلف اقسام کی پولیس یونیفارم کے آرٹیکل، مختلف اقسام کاجدیداسلحہ، ٹریفک قوانین اورڈرائیونگ لائسنس کے اجرا، خدمت مرکزمیں لوگوں کی آسانی کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے جو سہولیات دی گئیں ہیں ان کے حوالہ سے پمفلٹ، ٹریفک پولیس کی طرف سے ہیوی بائیک، فیس پینٹنگ LCDپرساہیوال پولیس کاسلوگن “تحفظ عزت کی ساتھ”اورپولیس کارکردگی کو اُجاگرکیاگیا تھا۔ روایات سے ہٹ کرعوام اورپولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے سٹال کااہتمام کیاگیا. جس کو عوام کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا اور سراہا۔ ڈی پی اوساہیوال نے پولیس سٹال پر آئے مہمان گرامی کو تحائف پیش کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں