248

ساہیوال: پاکستان مسلم لیگ (ق) بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔میاں اللہ یار گڈگور،

ساہیوال(خصوصی ورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ق)ضلع ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حافظ خالد محمود ڈوگر منعقد ہوا جس میں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ علماء مشائخ ونگ پنجاب میاں اللہ یار گڈگور،صوبائی صدر ایم ایس ایف پنجاب ملک نور سمند بھٹی ،مرکزی صدر ایم ایس ایف سہیل احمد چیمہ ،ڈویژنل صدر ایم ایس ایف راے عابد بشیرا ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری ایم ایس ایف ساہیوال، ضلعی صدر علماء مشائخ ونگ ساہیوال مفتی عبدالصمد ناظم جامعہ اشرفیہ ساہیوال اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں اللہ یار گڈگور نے کہا پاکستان مسلم لیگ ایک منظم جماعت ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی صاحب کے حکم پر بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے لیے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی گئی ہے۔ دوبار ہ پارٹی کی آرگنائزیشن کی جا رہی ہے جس کا باقاعدہ آغاز پاکستان مسلم لیگ ہاؤس پنجاب میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے شروع کردیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے سہیل احمد چیمہ نے کہا ایم ایس ایف پاکستان مسلم لیگ کا ہراول دستہ ہے ۔انشاء اللہ اس میں سٹوڈنٹس کا اہم کردار ہو گا۔ لائرز ونگ کے صدر عثمان خان بلوچ نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا تھا اور اب ہم پاکستان کو بچائیں گے آخر میں ملک نور سمند بھٹی صوبائی صدر ایم ایس ایف پنجاب نے ایک قرارداد پیش کی کہ ہم من و عن چوہدری برادران کے ساتھ ہیں جو متفقہ طور پر سب نے قبول کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں