270

ساہیوال: ٹریفک قوانین سے آگاہی، روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ جوگی چوک میں.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ٹریفک پو لیس کی طرف سے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلہ میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ریاض احمد نے ٹریفک ایجوکیشن وروڈ سیفٹی ونگ کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی کے سلسلہ میں جوگی چوک میں روڈ سیفٹی آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا۔جس میں انہوں نے عوام والناس میں آگاہی پمفلٹ اور پھول تقسیم کیے اس موقع پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن و روڈ سیفٹی حماد احمد اور ریڈر محسن خاں ان کے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ریاض احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں تہذیب کا معیار سڑک پر پیش آنے والے رویے سے ہوتا ہے، ملکی ٹریفک، عوام کے مجموعی رجحان کی ترجمان ہوتی ہے۔بد قسمتی سے پاکستانی ٹریفک قوانین کی آگاہی اور ان پر عملدرآمدکرنے کے حوالے سے باقی قوموں سے بہت پیچھے ہیں گزشتہ چند سالوں میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ ہیں ٹریفک قوانین سے آگاہی ہرشخص کی بنیادی ذمہ داری ہے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہمیشہ ہلمیٹ کا استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں