253

ساہیوال: بیمار انسانیت کی خدمت سب سے بہتر عمل ہے. عارف انور بلوچ، کمشنر.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ طبی عملہ نوزائیدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے مشنری جذبے سے کام کرے اور کوئی بچہ ان ٹیکوں سے محروم نہ رہے تاکہ انہیں خطرناک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ بیمار انسانیت کی خدمت سب سے بہتر عمل ہے جس کے لئے محکمہ صحت کے عملے کو معمولی مشکلات اور وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ بات محکمہ صحت کے ای بی آئی پروگرام کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے ایک اجلاس میں کہی جو ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صادق سلیم اور ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر شاہد نذیر کے علاوہ متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ انہو ں نے ہسپتالوں کی سطح پر پیرا میڈیکل سٹاف میں رابطے کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ عملے کی کمی کی وجہ سے ای بی آئی پروگرام متاثر نہ ہو۔ انہو ں نے ڈی ایچ کیو کے ای این ٹی وارڈ میں ای بی آئی پروگرام کے لئے مختص آئس لائنرکو فوری طور پر متعلقہ عملے کے حوالے کرنے کے بھی ہدایت کی اور ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کے لئے پیرا میڈیکل سٹاف کی شام اور رات کی ڈیوٹیوں کو بھی یقینی بنائیں۔ انہو ں نے کہا کہ وہ محکمہ صحت کے در پیش مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور مدد فراہم کریں گے تاہم ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اپنے اندرونی مسائل خود حل کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھانے چائیں تا کہ مریضوں کو بہترین علاج معالجہ دستیاب ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں