279

چیچہ وطنی: بارایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے عشائیہ۔

چیچہ وطنی (میاں رضوان انور سے) بارایسوسی ایشن چیچہ وطنی کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے عشائیہ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کے صدر حافظ محمد بلال ،سنیئر نائب صدر ارشد فاروقی گجر ،جنرل سیکرٹری عبدالشکور، سیکرٹری مفتی کفایت اللہ اور تاجران کی دیگر تنظیموں اور بازاروں کے صدور کی جانب سے چوہدری سرور جاوید ایڈوکیٹ کے گروپ سے نو منتخب صدر بار ایسوسی ایشن راشد رامے ایڈوکیٹ، نائب صدر رانا یاسر ایڈوکیٹ، رانا جواد ایڈوکیٹ اور بار کے معزز عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا اہتمام تاج محل میں کیا گیا۔ تقریب کے دیگر مہمانان گرامی میں صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی محمد عثمان غنی، مفتی ظہیر الدین بابر خطیب مرکز اہلسنت نورالمساجد ،رہنما ن لیگ حاجی محمد ایوب ،ایس ایچ او سٹی رانا آصف ،ملک یونس کھوکھر ایڈووکیٹ،فاروق ظفر ڈوگر ایڈووکیٹ، اشفاق نعیم ایڈووکیٹ، شیخ ارسلان عارف ایڈووکیٹ، میاں علی نواز ایڈووکیٹ، اکرم جلال ایڈوکیٹ، وقاص گجر ایڈووکیٹ،عمران غنی ایڈووکِٹ، زوہیب سلطان ایڈووکِیٹ، اسد عباس ایڈووکِیٹ، شاہد گورسی ایڈووکیٹ، چوہدری زبیر گجر، عقیل راجپوت، ملک کنوں، خالد مدینہ موٹرز اور دیگر نامور شرکا میں صدر مین بازار محمود الرحمن بھلر ،میڈیکل ایسوسی ایشن کے چوہدری محمد افتخار (پبلک میڈیکل اسٹور )، بیکرز ایسوسی ایشن کے حافظ محمد حسین ،سرپرست مرکزی انجمن تاجران جناب علی احمد گجر ،صرافہ ایسوسی ایشن کے نعیم بھٹی ،موبائل ایسوسی ایشن کے صدر اقرار احمد سیماب ،پرنٹنگ پریس ایسوسی ایشن کے صدر عبدالغفار ،رہنما جامع مسجد بازار ،سعید ،خالد،کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر حافظ وحید حشمت ،ٹیلرنگ ایسوسی ایشن کے صدر ملک جاوید صاحب ،کمپیوٹر پرنٹنگ پریس کے صدر ظفر اقبال انصاری ،شہید ملت بازار کے میاں بشیر احمد ،مین بازار سے مرزا منیر ،عمران تبسم ،عامر صراف ،اوکانوالہ روڈ سے سلطان مصطفائی ،گارمنٹس و جنرل سٹور ایسوسی ایشن سے ذوالفقار زلفی و دیگر تنظیموں کے سو سے زائد شرکا نے شرکت کی۔محترم جناب سرور جاوید ایڈوکیٹ،صدر راشد رامے ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری رانا جواد ایڈوکیٹ نے اپنے معطر خیالات کا اظہار فرماتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ بار ایسوسی ایشن ہمیشہ انجمن تاجران کیساتھ شہر کی بہتری کیلیے کوشاں رہے گی۔رہنما جمعیت علمائے اسلام مفتی عثمان غنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد کیساتھ ساتھ سانحہ ساہیوال پر وکلا کا معاون پینل بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ مظلوم خاندان کو مکمل قانونی دادرسی مہیا کی جا سکے مفتی کفایت اللہ اور صدر مرکزی انجمن تاجران حافظ محمد بلال صاحب نے تقریب کے تمام شرکا کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں