340

پاکپتن: تبدیلی سرکار میں مستحقین اور بیوہ زکوٰۃ سے محروم.رانا خادم علی .

پاکپتن(محمد علی رحمانی سے) تبدیلی سرکار میں مستحقین اور بیوہ زکوٰۃ سے محروم ہیں، مستحق بچیوں کو جہیز فنڈ بھی نہیں مل رہا. وزیر اعظم عمران خان صاحب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے اپیل ہے کے جو غریب اور بے سہارا خواتین اور بچے ہیں جو زکوۃ فنڈ سے امداد موصول کر رہے ہیں ان مستحقین کو جولائی 2018 سے تا حال ابھی تک کوئی امداد موصول نہیں ہوئی. جس کی وجہ ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلعی زکوۃ وعشر کا ابھی تک منتخب نہ ہونا ہے ان خیالات کا اظہار رانا خادم علی چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی وارڈ نمبر 4 نے نمائندہ بریلینٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، انہوں نے مذید کہا کہ غریب اور بے سہارا خواتین کو زکوٰۃ کی مد میں مالی معاونت ہوجاتی تھی مگر 7 ماہ سے کوئی معاونت نہیں ہورہی جس کی وجہ حکومتی عدم توجہ کے باعث ضلعی چیئرمین کا تقرر نہ ہونا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین ضلعی زکوۃ وعشر کمیٹی پاکپتن فی الفور منتخب کیا جائے تاکہ مستحقین کو زکوۃ فنڈ سے امداد موصول ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں