278

ساہیوال: کمشنر عارف انور بلوچ کا بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم تیز کرنے کا اعلان.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کو ملکی وسائل کی لوٹ گھسوٹ کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ڈویژن میں جاری بجلی چوروں کے خلاف مہم میں مزید شدت لائی جائے گی تا کہ وسائل کا ضیاع روک کر ملکی ترقی میں خرچ کیا جا سکے۔لسیکو اور میپکو کی ٹیمیں بجلی چوری کے سدباب کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں اور بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں گرفتار کیا جائے ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں بجلی چوری کے سد باب کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز محمد زمان وٹو ،مریم خان اور احمد کمال مان ،پولیس افسران اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ضلعی افسران نے شرکت کی ۔انہو ں نے اب تک کی کارکردگی میں اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ کسانوں کو بجلی سے متعلقہ شکایات کو ترجیحی بنیادو ں پر حل کیا جائے تا کہ زرعی پیداوار متاثر نہ ہو ۔انہو ں نے کہا کہ حکومت بجلی چوری کی مکمل روک تھام کے لئے سنجیدہ ہے اور کسی بجلی چور کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔انہو ں نے اوکاڑہ ایریا میں غیر قانونی کنڈوں کی شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا اور ایکسئین لیسکو اوکاڑہ کو ان کنڈوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی ہدایت کی ۔کمشنر عارف انو ربلوچ نے دونوں تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے ریکوری میں سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بقایا جات کی ریکوری کو بھی تیز کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں