215

عارفوالا: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاء اللہ جلد کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا.افتخار حیسن بلوچ.

عارفوالا(حسن طیب سے)آج 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپورقومی جوش اور جذبے کے ساتھ منایا منایا گیا. اس موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہے اور پورے شہر میں ریلیاں منعقد کی گئیں جن کا مقصد اقوام عالم کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرانا تھا۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ریلیوں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا,جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی,بلدیہ ہال میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹنٹ کمشنر عارفوالا افتخار حیسن بلوچ کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے انشاء اللہ جلد کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا,اس موقع پر تحصیلدار عارفوالا چوہدری غضنفر نوید, ایس ایچ او سٹی رانا محمد عمعان ریونیو افسران,سول سوسائٹی,و دیگر بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں