252

پاکپتن: ڈاکٹرز کی کمی کے باوجود ڈی ایچ کیو ہسپتال عوامی خدمت کا سلسلہ جا ری رکھے ہوئے ہے. ڈاکٹر امان اللہ خان .ایم ایس.

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے)ڈسٹرکٹ ہسپتال کے آؤٹ ڈور اور ایمرجنسی میں ڈاکٹر پیرا میڈیکل سٹاف اور ہمہ قسم کی ادویات موجود ہیں ان خیالات کا اظہارڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ خان نے صحافی پیر محمد شاہ چشتی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر ایچ آر محمد خرم کیانی،ایڈمن آفیسر عبدالباسط بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ایمر جنسی، آؤٹ ڈور اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرتے ہیں، اس وقت ہسپتال کے تمام شعبہ جات بھر پور انداز میں لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں. انتہائی کم ڈاکٹر ز کے باوجود مریضوں کی مکمل تشخیص اورعلاج جا ری ہے. انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، بجلی نہ ہونے کی صؤرت میں جرنیٹر کی سہولت موجود ہے، جب کہ ایکسرے اور لیب میں تمام تر سہولیات موجود ہیں. ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر امان اللہ خان نے کہا ڈی ایچ کیو ہسپتال عوامی خدمت کا سلسلہ جا ری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں