336

ساہیوال: تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں. کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء ڈی پی او.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لیے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں،کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام الناس کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد گار ہے، روزمرہ کی بنیاد پر شکایت سیل میں عوام کے مسائل سن کران کاازالہ کیاجارہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دوران دوردراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عوام دوست منصوبے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ اوپن ڈور پالیسی کی آئینہ دار ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او آفس میں قائم شکایت سیل کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔شکایت سنٹر میں شہریوں کی بہتر رہنمائی کے لئے تعلیم یافتہ ، خوش اخلاق مرد وخواتین افسران کو تعینات کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو صاف ستھرا کشادہ اور آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا ہے۔شکایت سیل میں عوام کو عزت واحترام سے بٹھا کر ان کے مسائل سنے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ روز مرہ بنیاد پر شکایت سنٹر میں عوام کے مسائل سنتا ہوں اور شکایت سنٹر میں آئے ہوئے شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ کیا جا تا ہے۔اس موقع پرانہوں نے انصا ف کی فراہمی کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔کھلی کچہر ی میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رانافواد احمد اور تمام برانچ انچارجز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں