239

پاکپتن: جھنگ شوٹنگ گالا بلز آئی شوٹنگ کلب پاکپتن نے میدان مارلیا.

پاکپتن(حکیم خرم شہزاد سے) بلز آئی شوٹنگ سپورٹس کلب پاکپتن نے جھنگ شوٹنگ گالا لوٹ لیامیاں شاہ عالم بودلہ فنانس سیکرٹری بلز آئی شوٹنگ کلب نے بتایا کہ مورخہ 24 فروری کو منعقد ہونے والا تیسرا سالانہ شوٹنگ گالا منعقد ہوا جس میں کل چار کیٹگری کے مقابلے ہوئے ان میں بلز آئی نے دو، پہلی پوزیشنز اور تین، دوسری پوزیشنز حاصل کیں اس طرح سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بلز آئی نے ایک بار پھر مجموعی طور پر سب سے زیادہ میڈلز حاصل کیے صوبائی وزیر سپورٹس نے انعامات تقسیم کیے اور خصوصاً پاکپتن کے کھلاڑیوں کو سراہا فنانس سیکرٹری بلز آئی شوٹنگ کلب میاں شاہ عالم بودلہ نے پاکپتن کے اکابرین اور شہریوں کی طرف سے پذیرائی نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیاانہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے میدان ان شائاللہ ایسے ہی بلز آئی کلب پاکپتن کا نام روشن کرتا رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں