245

پاکپتن: حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں. ڈاکٹر رانا امتیاز احمد سی ای او ھیلتھ.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے) حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت تمام مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں مفت ادویات کی فراہم کی جائیں، ٹی بی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ہیلتھ افسران، پیرا میڈیکل سٹاف، ایم ایس اور میڈیکل آفسیر مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنائیں اور کوشش کریں کہ ہر مریض کو علاج معالجہ اور فری میڈیسن کی سہولت میسر ہو ان خیالات کا اظہار چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے ٹی بی جیسے موزی مرض کے خاتمہ کے سلسلہ میں بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں صوبائی کوارڈینیٹر ڈاکٹر جویریہ شمس، ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر غلام عباس سمیت ٹی بی ڈاٹس کے تمام فوکل پرسنز نے شرکت کی، اجلاس میں فورتھ کوارٹرٹی بی ڈاٹس کے زیر بحث لائے گئے جن میں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال عارفوالہ رورل ہیلتھ سنٹر بونگہ حیات اور قبولہ کے انتظامات غیر تسلی بخش تھے، جس پر چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے خفگی کا اظہار کیا اور انہیں مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں، جس پر تمام فوکل پرسنز ٹی بی ڈاٹس نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کر وائی، چیف ایگز یکٹو آفسیر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رانا امتیاز احمد نے کہا کہ پاکپتن کو ٹی بی فری ضلع بنانے کیلئے قومی فریضے سے سرشار ہوکر خدمات انجام دیں اور ٹی بی کے خاتمہ کیلئے نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں