273

لاہور: لین لائن کی پابندی. سٹی ٹریفک پولیس کی اٹلس ہنڈا کے ہمراہ مال روڈ پر واک.

لاہور (اسد الیاس سے)سی ٹی اولاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کی ہدایت پر شہریوں میں لین لائن کی پابندی اور موٹر سائیکل انتہائی بائیں لین میں چلانے کے حوالہ سے مال روڈ پر سٹی ٹریفک پولیس نے اٹلس ہنڈا کے ہمراہ ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا۔ پندرہ روزہ مہم کے دوسرے روز شہریوں کی آگاہی کے لئے مال روڈ پرلین لائن اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف ٹریفک آگاہی واک کی گئی۔آگاہی واک کا مقصد شہریوں کو لین لائن کی پابندی اور اسکادرست لین کا استعمال کرواناہے۔ آگاہی واک میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی انچارج انسپکٹر نازیہ باقر، اٹلس تسلیم ہنڈا کے تسلیم شجاع، ٹریفک ایجوکیشن ٹیم اور مختلف سکولوں کے بچوں نے شرکت کی۔ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور موٹر سائیکل سواروں کو انہتائی بائیں لین استعمال کرنے کی اہمیت اور افادیت بارے بریفنگ دی۔ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے اس موقع پر شہریوں کو ہدایت کی کہ زیا دہ تر حادثات لین لائن کا درست استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ اپنی لین میں رہتے ہوئے سفر کرنے سے حادثات سے بچا جا سکتے ہے، غلط لین استعمال کرنا قانوناً جرم ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کو ہمیشہ لیفٹ لین استعمال کرنی چاہیے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اپنی گاڑیوں پر قانون کے مطابق نمبر پلیٹ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں