251

پاکپتن: ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے مضبوط کو ارڈنیشن کے ساتھ اقدامات کریں. احمد کمال مان، ڈپٹی کمشنر.

پاکپتن(ڈاکٹر محمد امین سے)حکومتی پالیسوں کے مطابق ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے تمام ادارے مضبوط کو ارڈنیشن کے ساتھ باہمی ربط و رابطے کے زریعے اقدامات کریں ٹریفک کی روانی اور شاہرات کے حادثات پر قابو پانے کیلئے میکانزم بنایا جائے اس سلسلہ میں متعلقہ اداروں کے افسران اپنے اپنے دائرہ کار کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لائیں اور ترجیح بنیادوں پر اقدام کریں تاکہ عوام بڑھتے ہوئے شاہرات کے ٹریفک حا دثات سے ہونیوالے نقصانات سے محفوظ رہ سکیں حکومتی پالیسی پر عمل درآمدکرنے سے ہی ملک وقوم ترقی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے ٹریفک کے مسائل پر قا بو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں مختلف شاہرات کا وزٹ کا اور جاری کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد الیاس اے سی علی عاطف ایس این اے میاں فیا ض مسعود چیف آفسیر میونسپل کمیٹی غلام مرتضی میونسپل آفسیر ریگو لیشن نوید سیلانی دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجو دتھے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ ٹریفک سگنل کی تنصیب سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے عوام ٹریفک سگنلز کی باقاعد گی سے پیروی کریں جس سے شاہرات میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں نمایا ں طور پر کمی ہوگی اور ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑیاں چلائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹریفک سگنلز کی تنصیب سے ریلوے کر اسنگ ساہیوال روڈ ، نگینہ چوک کے مقامات پر ٹریفک کے مسائل مستقل طور پر حل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں