255

ساہیوال: محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا. کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء.ڈی پی او.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء نے کہاہے کہ محکمہ پولیس سے ریٹائرہونیوالے ملازمین کوان کی تنخواہوں کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ میں اسی عزت کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفترمیں ریٹائرڈ ملازمین میں ان کی تنخواہوں کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ پی آراوٹوڈی پی اوملک غلام عباس، ریڈرراناحسیب الحسن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی زندگی کاطویل قیمتی حصہ محکمہ پولیس کی نذرکرتے ہوئے عوام کی خدمت کرنے والے ریٹائرملازمین محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی خدمات کسی صورت بھی نظراندازنہیں کی جاسکتیں۔یہ کل بھی ہمارے لئے باعث فخر تھے آج بھی ہیں اورکل بھی رہیں گے۔ ڈی پی اومحمد علی ضیاء کی جانب کی گئی عزت افزائی پر ملازمین نے ان کا شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر بعض عمر رسیدہ ملازمین کی آنکھیں فرط جذبات سے اشکبارہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں