249

چیچہ وطنی: پولیس کا سرچ آپریشن، 330 افراد کی چیکنگ، 3 مشکوک افراد گرفتار، کرایہ داری ایکٹ کا مقدمات درج.

چیچہ وطنی(میاں رضوان انور سے) پولیس کا سرچ آپریشن، 330 افراد کی چیکنگ، 3 مشکوک افراد گرفتار، کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج.تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ملازم حسین بلوچ کی سربراہی میں تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں ایس ایچ او سٹی محمد آصف سرور ایس ایچ او صدر میاں زمان وٹو اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا. آپریشن اندرونی لاڑی اڈا۔ جی ٹی روڈ۔ ریلوے روڈ۔ بائی پاس روڈ اور اقبال ٹاون میں کیا گیا۔ آپریشن کےدوران 330 افراد کی چیکنگ کی گئی 327 افراد کو کلیرنس کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ جبکہ 3 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں