247

ساہیوال: ساہیوال کی میڈیکل تاریخ میں پہلی مرتبہ کوہلے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن.

ساہیوال ( )ساہیوال کی میڈیکل تاریخ میں پہلی مرتبہ کوہلے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں 70سالہ مریض کا آپریشن کیا گیا ،مستقبل قریب میں گھٹنے کی تبدیلی اور کمر کے مہروں کا آپریشن بھی شروع کیا جائے گا ،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق کا عزم ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کی میڈیکل تاریخ میں پہلی بار 70سالہ مریض کے کوہلے کی تبدیلی کا کامیاب آپریشن کیا گیاہے جس سے ٹیچنگ ہسپتال میں مزید پیچیدہ آپریشنز کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ،پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے وژن اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں میڈیکل کی جدید سہولیات کی دستیابی کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے غریب مریضوں کو علاج معالجہ میں در پیش کم ہونگی اور انہیں بے جا معاشی مسائل سے نجات ملے گی ۔انہو ں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں گھٹنے کی تبدیلی ،کمرکے مہروں کا آپریشن ،شعبہ ایکسرے میں فلوروسکوپی کی سہولت،شعبہ ہیپا ٹائٹس میں اینڈوسکوپی یونٹ کا آغاز اور شعبہ امراض قلب میں دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے لئے پیس میکر رکھنے کی سہولت کا آغاز کیا جا رہا ہے جس کے لئے ضروری انتظامات آخری مراحل میں ہیں ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ساہیوال کے غریب عوام کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے وسائل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا اور مختلف شعبوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں