252

نوشہروفیروز: کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے.سابق صدر آصف علی زرداری.

نوشہرو فیروز (محمد علی ملک سے) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ غریب عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نواب شاہ سے بزریعہ ہیلی کاپٹر مورو کے گاوں شاہ بیگ سابقی میں اپنے قریبی دوست شاہ بیگ سابقی کے والد کی تعزیت کے لئے پہنچےتھے. اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور ہمیشہ غریب عوام نے پیپلز پارٹٰی کوووٹ دیا ہے کوئی کتنی بھی روکاوٹیں ڈالے ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ روزگار دیا ہے ملک میں اس وقت مہنگائی عروج پر ہے. اس موقع پر شاہ بیگ سابقی کی جانب سے صابق صدر آصف علی زرداری کی دستاربندی بھی کی گئی اس موقع پر ان کےہمراہ سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لجنار فیروز جمالی اور ممتاز چانڈیو سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی موجود تھے آصف علی زرداری مورو سے بزریعہ ہیلی کاپٹر نواب شاہ پہنچے سابق صدر آصف علی زرداری ایئرپورٹ سے زرداری ہاوس 13 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں