271

پاکپتن: ریت رائلٹی جگا ٹیکس لینے والون کے گرد گھیرا تنگ، ڈی سی احمد کمال مان نے نوٹس لے لیا.

پاکپتن (محمد رمضان بھٹی سے)ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے ریت راٸلٹی ٹیکس کی مد میں جگا ٹیکس لینے والوں کے بارے نوٹس لے لیا۔ ریت راٸلٹی کی مد میں ٹرالی مالکان کو ڈرا دھمکا کر اور پولیس کا نام لیکر دوگنا چارجز وصول کرنا معمول بن گیا۔ ٹرالی مالکان سے 120 فٹ ریت ٹرالی کی بجاۓ 200 فٹ ریت کے چاجز وصول کرنا عام بات ہے۔ ریت راٸلٹی کی مد میں بھتہ بڑے دنوں سے جبراً وصول کیا جا رہا ہے۔ محکمہ معدنیات والوں نے أنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ بار بار شکاٸت کے باوجود اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر معدنیات ساہیوال کی طرف سے کوٸ کارواٸ عمل میں نہیں لاٸی گٸی. محکمہ معدنیات کا بھتہ خوروں اور جبراً دوگنا راٸلٹی وصول کرنے والوں کے خلاف چپ سادھ لینا لمحہ فکریہ اوربہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ شہری کی طرف سے ڈی سی پاکپتن کو دی گٸی درخواست پر ٹرالی مالکان کی امیدیں وابستہ ہو گٸیں۔ ڈی سی صاحب نے ٹرالی مالکان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرا دی ہے. انہوں نے کہا کہ شیڈول سے ہٹ کر راٸلٹی لینے والوں اور جبراً دوگنا راٸلٹی وصول کرنے والوں کے خلاف فوراً کارواٸی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں