269

ساہیوال: بدنام زمانہ متی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار. علاقہ کو کرائم فری بنانا مشن ہے، انسپکٹر تھانہ فرید نگر عابد حسین بھلہ کا بڑا اعلان.

ساہیوال(خصوصی رپورٹ) فریدٹاؤن پولیس نے بدنام زمانہ متی مغل گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا،لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد،علاقہ کو کرائم فری بنانامشن ،معززین علاقہ کا تعاون درکارہے ۔ان خیالات کا اظہارایس ایچ اوتھانہ فریدٹاؤن ساہیوال انسپکٹر عابدحسین بھلہ نے چوکی کوٹ خادم علی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انچارج چوکی سب انسپکٹرعامر فاروق،تھانیدارمحمد منشاء،زوارحسین ودیگر اہلکاران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ غلام مرتضی عرف متی مغل گینگ علاقے میں خوف و ہراس کی علامت تھاجس کے کارندے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈمحمد علی ضیاء کے احکامات اورایس ڈی پی اوسٹی سرکل اے ایس پی میڈم انعم فریال کی ہدایات کی روشنی میں خصوصی آپریشن کیاگیا جس کے نتیجہ میں گینگ کے سرغنہ غلام مرتضی عرف متی مغل،احتشام ،زین مشتاق،محمد طارق ،ندیم اقبال،غلام قادر،ندیم دیمی ،عبدالرحمن راجپوت کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان کے قبضے سے چھ ریفریجٹر،پانچ استریاں،تین واشنگ مشین،دواوون،چار ایل ای ڈی ،وارداتوں میں استعمال ہونیوالے رکشے اور دیگر سامان جن میں طلائی زیورات اور نقد رقم شامل ہیں کی کل مالیت 819592 ہے برآمد کرلیا گیا۔اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے چار پسٹل 30 بور اور 16 گولیاں بھی برآمد ہوئی۔اس موقع پر انہوں نے معززین علاقہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں سی سی ٹی وی کیمرے اورسکیورٹی گارڈز کابندوبست ضرورکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں