245

جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھارت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر جان بوجھ کر چھپایا جا رہا. عبداللہ احمد

پاکپتن (حیدر علی شہزاد سے) جمہوریت اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھارت کا اصلی چہرہ عالمی سطح پر جان بوجھ کر چھپایا جا رہا ہے. جموں کشمیر میں انڈیا کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے کشمیریوں کو سرعام شہید کیا جا رہا ہے، مرد و خواتین اور بچوں کو اپاہج بنایا جا رہا ہے عورتوں کی بے حرمتی اور بچوں پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے زندہ انسانوں پر کیمیکل ہتھیا روں سے حملے کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک آزاد جموں کشمیر کے صوبائی امیر عبداللہ احمد نے آزاد جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آل پارٹیز کافرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاآل پارٹیز کانفرنس سے، اتحاد بین المسلمین کے ضلعی صدر مفتی زاہد اسدی ،ضلعی امیر اقبال سلفی تحصیل امیر طلحہ ایوبی سرپرست اعلیٰ جماعۃ الدعوہ حاجی محمد اشرف پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ، پریس کلب پاکپتن کے صدر وقافرید جگنو انجمن فلاح مریضاں کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شاہد مرتضیٰ چشتی پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک محمد اشرف،مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر و انجمن آڑھیاں غلہ منڈی کے صدر راؤ رفاقت علی خاں،عوامی ورکرزکے ضلعی صدر رانا اورنگ زیب عالمگیرجمعیت اہلحدیث کے ضلعی رہنما مولانا سردار علی سردار،این ایس ایف کے رہنما مستنصر کامران بلوچ رضا علی اختر حافظ ساجد نے بھی خطاب کیامعروف شعراء چوہدری کرم علی کیفی، اور جمشید کمبوہ نے کشمیر کے حوالے سے کلام بھی پڑھا جسے کوب سراہا گیا مقررین نے کہا کہ کشمیریوں کی چوتھی نسل آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے مگر دنیا بھر کے انسانی حقوق کے ٹھیکیداروں کو کشمیر میں مظالم نظر نہیں آ رہے عالمی برادری اس سنگین مسئلہ پر 70سال سے تماشہ دیکھ رہی ہے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں