272

پاکپتن. بڑا انکشاف، پولیس اہلکار خوبرو لڑکیوں کے ذریعے شہریوں کی فحش ویڈیو بنا کربلیک میل کرتے تھے.

پاکپتن(حیدر علی شہزاد سے) پولیس اہلکار خوبرو لڑکیوں کے زریعے شہریوں کی فحش فلمیں بنا کر انہیں بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے والے بین اضلاعی گروہ کا انکشاف. پولیس کانسٹیبل عمران نے عارفوالہ کے رہائشی مظہر اقبال کی فحش ویڈیو بنا کر 2 لاکھ روپے بٹورکر10 لاکھ کی مزید ڈیمانڈ کرکے انہیں بلیک میل کر رہا تھا۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس پر پولیس
تھانہ سٹی پولیس نے کانسٹیبل عمران اور دوشیزہ مہوش دونوں کو گرفتار کرکے پولیس کانسٹیبل عمران، رضوان، سجاد، محمد رفیق، اکرم فیاض جوئیہ، منظور احمد، بہاول شیر، محمد آصف، صفدر عرف شیبی، رانا مظفر عرف چٹا عباس اور پانچ خواتین مہوش، سونیا، اقراء بی بی، نازیہ بی بی، طیبہ بی بی سمیت 17 افراد کے خلاف اغواء سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبری 49/19 درج کر لیا ہے. ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نعیم ورک کے مطابق بین الاضلاعی گینگ کا تعلق پاکپتن کے علاؤہ ساہیوال اوکاڑہ سے ہے پولیس کے مطابق کانسٹیبل عمران گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے ملزمان عرصہ دراز سے سادہ لوگوں کو بلیک میل کرکے لوٹ رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں