288

پاکپتن جسٹس(ر)حسنات احمد خان چئیرمین ویج بورڈ نے پاکپتن پریس کلب میں ٹیم میک پاکستان گرین کے ہمراہ شجرکاری کرکے شجرکاری مہم برائے2019کا افتتاح کیا۔

پاکپتن جسٹس(ر)حسنات احمد خان چئیرمین ویج بورڈ نے پاکپتن پریس کلب میں ٹیم میک پاکستان گرین کے ہمراہ شجرکاری کرکے شجرکاری مہم برائے2019کا افتتاح کیا۔اس موقع پر،چئیرمین پریس کلب پیر امداد حسین ،صدر پریس کلب وقار جگنو ،سیکرٹری جزل پاکستان سوشل ایسوسی ایشن حکیم لطف اللہ ،بانی میک پاکستان گرین علی حسنین مسعود،پرنسپل پاکستان لاکالج ملک فاروق ایڈووکیٹ،عبدالصمدخان، چوہدری عفان کمبوہ،آصف علی راجپوت ،عرفان خرم چشتی ،ارسلان شانی اور صحافیوں و سماجی شخصیات نے شرکت۔ جسٹس(ر)حسنات احمد خان چئیرمین ویج بورڈ کا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پودے ہماری زندگی ہے اور پودوں کے بغیر زندگی ناممکن ہے ۔ پودوں سے ہم آکسیجن حاصل کرتے ہیں اور ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کو سرسبزوشاداب بنانے کے لیے اپنا فرض ادا کریں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ ٹیم میک پاکستان گرین کا کام قابلِ تحسین جو شجرکاری کا شعور بیدار کرنا کے لیے بہت مثبت اقدامات کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں