267

ساہیوال: کاشتکاروں کو زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے.عارف انور بلوچ. کمشنر.

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کاشتکاروں کو زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے قرضوں کی ادائیگی کو یقینی بنا رہی ہے جس میں5ایکٹر سے کم ملکیت کے چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی بھی شامل ہے ،قرضوں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے جس سے کسانوں کو فوری قرض دستیاب ہو گا ۔انہو ں نے یہ بات اپنے دفتر میں زراعت سے متعلقہ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان اور اے ڈی سی آر اوکاڑہ خرم شہزاد کے علاوہ محکمہ زراعت ،واٹر مینجمنٹ ،واپڈا،اریگیشن اور متعلقہ بنکوں کے ڈویژنل افسران نے شرکت کی ۔انہو ں نے کہا کہ ساہیوال ڈویژن ایک زرعی خطہ ہے جہاں آبادی کا تمام تر انحصار زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی پر ہے جس کے فروغ کے لئے تمام ضروری سہولیات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔انہو ں نے چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کے حصول میں در پیش مشکلات کا نوٹس لیا اور تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ضلع کی سطح پر اجلاس منعقد کر کے شکایت کا فوری ازالہ کریں۔انہوں نے محکمہ زراعت اور لائیوسٹاک کو ہدایت کی کہ وہ باقاعدگی سے فارمرز ڈے کا انعقاد کریں جہاں کسانوں کو زرعی پیداوار اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافے کے لئے مفید مشورے دیئے جائیں اور ان کو دستیاب سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔کمشنر عارف انور بلوچ نے بھل صفائی کی رفتار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ متعلقہ عملہ بھل صفائی کے بعد تمام کوڑا راجباہوں کے کناروں پر جمع کر دیتا ہے جسے کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا اور متعلقہ محکمہ بھل صفائی کے بعد کناروں سے گند کو اٹھائیں تا کہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے ۔انہوں نے ڈویژن کی تمام سبزی و فروٹ منڈیوں میں اوپن آکشن پر ہر صورت عملدر آمد کرنے اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اوپن آکشن کی مکمل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں